ابنا: دہشت گردوں کے خلاف عراقي سکيورٹي فورسز عوامي رضاکاروں کے حملے ميں داعش وابستہ درجنوں مسلح افراد مارے گئے ہيں- اطلاعات کے مطابق عراقي مسلح افواج کے ترجمان قاسم عطا نے بتايا ہے کہ تلعفر سميت مختلف علاقوں ميں دہشت گردوں کو بھاري جاني نقصان اٹھانا پڑا ہے- ادہر اطلاعات ملي ہيں کہ صلاح الدين اور موصل کے قبائليوں نے اپنے طور پر لشکر تيار کرليئے ہيں جو جلد ہي داعش کے خلاف اپنے وسيع حملے شروع کرديں گے-
درايں ا ثنا عراق ميں انسداد دہشت گردي کے ادارے نے اعلان کيا ہے کہ سيکورٹي فورسز نے صلاح الدين کے شہر الشرقاط ميں اپني ايک کاروائي ميں داعش کے کم ازکم پينسٹھ مسلح افراد کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے- اس دوران عراقي فضائيہ حملے ميں دہشت گردوں کي اسلحے سے ليس سات گاڑياں تباہ ہو گئي ہيں- عراقي فضائيہ نے ايک اور کاروائي ميں الشرقاط کے علاقے ميں بدنام زمانہ دہشت گروہ داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنايا کہ جس کے نتيجے ميں کم از کم پينتيس دہشت گرد ہلاک ہوگئے اس کاروائي ميں بھي دہشت گردوں کے زير استعمال کئي گاڑياں تباہ ہوگئيں-
.......
/169